• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب جس پر ہاتھ ڈالتا ہے بیمار ہوجاتاہے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے زمینوں کی چائنا کٹنگ اور غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق کے ایم سی ڈائریکٹر یعقوب یوسف کی درخواست ضمانت شریک ملزموں کی درخواست ضمانت سے منسلک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 29 جنوری تک ملتوی کردی۔ چیف جسٹس احمد علی شیخ نے ریمارکس دیئے جس پر بھی نیب ہاتھ ڈالتا ہے وہ بیمار ہو جاتا ہے۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بنچ کے روبرو زمینوں کی چائنا کٹنگ اور غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق کے ایم سی ڈائریکٹر یعقوب یوسف کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
تازہ ترین