پشاور(نیوز دیسک )سینئر صوبائی وزیر برائے بلدیات شہرام خان ترکئی اور ممبر قومی اسمبلی عثمان خان ترکئی نے کہا کہ صوابی مردان 42کلومیٹر روڈ کی فز یبلٹی سٹڈی ڈبل کرنے کی منظوری ہماری فتح ہے۔صوابی مردان ڈبل روڈ تعمیر پر ساڑھے 09ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ادینہ سے چھوٹا لاہور سوات موٹروے اور صوبائی مردان ڈبل روڈ کی تعمیر سے صوابی میں خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ڈبل روڈ منظوری ہمارے مشن کی فتح ہے ہمارا دیرینہ مطالبہ تھا کہ صوابی مردان روڈ ڈبل کیا جائے۔