19 جنوری کو ہونے والےسانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی کل تھانا یوسف والا جائے گی ، جہاں وہ عینی شاہدین کےبیانات رکارڈ کرےگی۔
ذرائع کےمطابق سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی کل دن 11 بجے تھانا یوسف والا ساہیوال میں عینی شاہدین کےبیانات رکارڈ کرےگی۔
عینی شاہدین کو ٹھوس ثبوت ، چشم دید شہادتیں اور ویڈیو کلپس ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ساہیوال واقعے پر بنی جے آئی ٹی کی جانب سے مساجد میں اعلانات اور اخبارات میں اشتہارات بھی شائع کرائےگئےہیں۔