• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری،نواز شریف ملاقات جلد ہونے والی ہے،منظوروسان

پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر منظور وسان نے کہا ہے کہ پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور نواز شریف کی ملاقات جلد ہونے والی ہے۔

وسان ہاؤس خیرپور میں میڈیا سے گفنتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے  پیشنگوئی کی کہ رہنمائوں میں ملاقات جیل کے اندر یا باہر ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2020 عمران خان کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے، کہ وہ وزیر اعظم نہیں رہیں گے۔


عمران خان کے ساتھ جنکا اتحاد ہے وہ 2020 میں ٹوٹ جائیگا، اتحاد ٹوٹنے کہ بعد خان صاحب بھی وزیراعظم نہیں رہیں گے۔اپنی پیش گوئیوں کے حوالے سے مشہور منظور وسان نے مزید کہا کہ ہوسکھتا ہے دوسرہ آنے والا وزیر اعظم پی ٹی آئی سے ہو یا پھر کسی اور پارٹی سے بھی ہوسکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ احتساب سب کا ہو مگر ایسا نہ ہوکہ کسی کی انکوائری بھی چل رہی ہو تو اس کو گرفتار ہونا چاہئیے۔اورجس کا ریفرنس داخل ہو اس کی گرفتاری نہ ہو۔انھوں نے کہا کہ حکومت نے بڑے دعوے کئے تھے کہ گھر گرائے نہیں جائیں گے۔نئے گھر تعمیر کئے جائیگے، اور لوگوں کو روزگار سے نکالا نہیں بلکہ انھیں روزگار دیا جائیگا۔

لیکن اس وقت  یہاں اس کے برعکس ہورہا ہے۔انھوں نے کہا کہ خان گڑہ تو کبھی پیر جو گوٹھ تو کبھی کسی اور جگہ لوگ جمع ہوتے مگر اب گڑہوں سے کام نہیں چلے گا۔ادہر ادہر سے کام لینے والے اب پریشان ہیں۔

تازہ ترین