• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ساہیوال ،جے آئی ٹی آج عینی شاہدین کےبیانات ریکارڈ کریگی

سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی آج تھانہ یوسف والا ساہیوال جائے گی ، جہاں وہ عینی شاہدین کےبیانات ریکارڈ کرے گی۔

جے آئی ٹی ذرائع کےمطابق سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی آج دن 11 بجے تھانہ یوسف والا ساہیوال میں عینی شاہدین کےبیانات رکارڈ کرے گی، اس موقع پر عینی شاہدین کو ٹھوس ثبوت ، چشم دید شہادتیں اور ویڈیو کلپس ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سلسلے میں جے آئی ٹی کی جانب سے مساجد میں اعلانات اور اخبارات میں اشتہارات بھی شائع کرائے گئے ہیں۔

تازہ ترین