• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا کارکنوں کی بڑے پیمانے پر برطرفیاں تشویشناک ہیں، پرویز الٰہی

 لاہور(نمائندہ خصو صی) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ میڈیا کارکنوں کی بڑے پیمانے پر برطرفیاں تشویشناک ہیں۔ اے پی این ایس کو درپیش مسائل و مشکلات جائز ہیں اورانہیںجلد حل ہوناچاہئے، میڈیا کو صرف تنقید ہی نہیں حکومت و اپوزیشن کی رہنمائی بھی کرنی چاہئے۔گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر آل نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس )کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ وفد میں مہتاب خان، مجیب الرحمن شامی، رمیزہ نظامی، خوشنود علی خان، سرمد علی، جمیل اختر، ممتاز طاہر، عثمان مجید شامی، بلال محمود، شاہد محمود، ہمایوں گلزار، رحمت علی رازی، ڈاکٹر تنویر طاہر، نوید چودھری، سردار خان نیازی اور عمران اطہر شامل تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ بطور سپیکر میرا کردار غیر جانبدارانہ ہے۔سب اسمبلیوں میں پروڈکشن آرڈر زجاری کرنے کا قانون تھا لیکن پنجاب میں نہیں تھا۔ ہم نے پنجاب میں پہلی بار پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا قانون بنایا جس کا فائدہ حزب اختلاف کو پہنچا۔ پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی بار سانحہ ساہیوال جیسے واقعہ پر اِن کیمرہ بریفنگ ہوئی۔اس موقع پر اے پی این ایس کے وفد نے چودھری پرویزالٰہی کے دورکو پنجاب بالخصوص میڈیا کیلئے سنہری دور قرار دیتے ہوئے کہا کہ اخبارات اور ٹیلیویژن کا نظام بڑے اچھے طریقے سے چل رہا تھا۔ صحافیوں کیلئے کالونیوں کا قیام ایسے کام ہیں جن کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ اس کے علاوہ عوامی فلاح و بہبود کیلئے آپ نے مثالی اور تاریخی اصلاحات کی تھیں، شعبہ صحت میں میو ہسپتال میں سرجیکل ٹاور، برن سنٹر، کارڈیالوجی ہسپتالوں کا قیام، ملتان برن سنٹر قابل ذکر ہیں۔

تازہ ترین