• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی میرے حوالےکرنا حادثہ تھا، عمران بھی حادثاتی وزیراعظم ، زرداری

کراچی (ٹی وی رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نےکہا ہےکہ جب پارٹی میرے حوالے کی گئی تو وہ ایک حادثہ تھا ، عمران خان بھی حادثاتی طور پر وزیراعظم بنے ، سڑکوں پر گھیسٹنا جلسے کی زبان ہے، حقیقت میں ایسا نہیں ہوسکتا، نیا الیکشن ہوگا تاریخ نہیں دے سکتا، میرے خلاف سب کچھ کسی کے کہنے پر ہوا، ہمارے اتحاد کا عمران خان اور دیگر قوتوں کو جاتا ہے، عمران خان تو صرف مہرہ ہے ، عمران خان سے اختلاف ہے خود سلیکٹڈ ہیں لیکن الزام دوسروں کو دیتے ہیں ، جہاں تک فواد چوہدری کی بات ہے انہیں میرے سوا کوئی نہیں جانتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔ اُن کا مزید کہنا ہے کہ 18ویں ترمیم کو رول بیک کرنے کا کہنے والے بنیادی طور پر سیاستدان نہیں ہیں اور عمران خان بھی حادثاتی طور پر وزیراعظم بنے ہیں۔ حکومت اتحادیوں پر کھڑی ہوئی ہے اور کئی لوگوں سے کئی طرح کے وعدے کر رکھے ہیں مینگل سے لاپتہ افراد کے حوالے سے وعدہ کر رکھا ہے جو یہ پورا نہیں کرسکتے ۔

تازہ ترین