اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر عدالت عالیہ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر دیا ہے کہ درخواست کے ساتھ منسلکہ دستاویز ا ت غیر واضح ہیں۔ عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ آج دفتری اعتراضات سمیت درخواست کی سماعت کرینگے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ آصف علی زرداری نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثے چھپائے اسلئے وہ صادق اور امین نہیں رہے ۔