• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرحوم ایم این اےکو ’لاڑکانہ کمیٹی ‘ہیڈدکھانے پر ہائیکورٹ حیرت زدہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں چیف سیکریٹری سندھ نے مفاد عامہ اور روزگار فراہمی سے متعلق ایک کمیٹی میں مرحوم ایاز سومرو کو چیئرمین ظاہر کردیا جبکہ عدالت نےآئل اینڈ گیس کمپنیز کی جانب سے مقامی سطح پر رفاعی کام کرنےاور روزگار دینے سے متعلق رپورٹ مسترد کردی ، چیف سیکریٹری رپورٹ میں لاڑکانہ کمیٹی کا چیئرمین مرحوم رکن اسمبلی ایاز سومرو بتایا گیا عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایاز سومرو مارچ 2018 میں فوت ہو چکا ہے۔ جسٹس عمر سیال نے ریمارکس دیئے کسی نے یہ رپورٹ نہیں پڑھی سب نے اس پر ٹھپے لگا کر رپورٹ آگے پکڑا دی ہے۔ عدالت نے وفاق کی جانب سے جواب داخل نہ کرنے پر سرزنش کی۔ عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ اس درخواست پر سماعت کو 3 ماہ ہوگئے ابھی جواب کیوں نہیں دیا۔
تازہ ترین