• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت نے چوہدری نثار کو نوٹس کیوں جاری کیا؟

لاہور ہائی کورٹ میں سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے اسمبلی میں حلف نہ اٹھانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران عدالت عالیہ نے وفاقی اور پنجاب حکومت، الیکشن کمیشن اور چوہدری نثار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کر لیا۔

درخواست گزار ندیم سرور ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ چوہدری نثارنےحلف نہ اٹھا کر ووٹرز کی تذلیل کی، جس کی وجہ سے پنجاب اسمبلی میں چوہدری نثار کا حلقہ نمائندگی سے محروم ہو چکا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ چوہدری نثار کی کامیابی کو کالعدم قرار دے کر اس حلقے میں دوبارہ انتخاب کا حکم دیا جائے۔

تازہ ترین