• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوٹل دھمال'کے نئے گانے پیسا یہ پیساکی ویڈیوجاری

انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ سترا سال بعد پھر سے لور اسکرین پر ساتھ نظر آئیں گے۔


جی ہاں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2007میں بننے والی بالی ووڈ کی بلاک بسٹر کامیڈی فلم'دھمال'کی تیسری کڑی'ٹوٹل دھمال'کا نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے ۔

پیسا یہ پیسا'کے بول پر مبنی یہ گانا رشی کپور کی فلم'قرض'کے گانے'پیسا یہ پیسا'کا ری میک ورژن ہے جسے دیو نیگی، سنہروگینگولی اور ارپیتا چکرورتی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے لیرکس کنور جنیجا نے ترتیب دیئے ہیں ۔

اندرا کمار کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں انیل کپوراور مادھوری ڈکشٹ سترا سال بعد ساتھ نظر آئیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں اجے دیوگن، رتیش دیش مکھ، ارشد وارثی، جاوید جعفری، بومن ایرانی، سنجے مشرااور نیہاریکارائی زادہ شامل ہیں۔

واضح رہے ہنسی اور قہقہوں سے بھرپور فلم 'ٹوٹل دھمال'رواں سال22فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔


تازہ ترین