• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طور خم اور چمن بارڈرز پر تجارت کیلئے سہولتیں فراہم کی جائیں، داروخان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹر ی کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی نے وزیر اعظم عمران خان کے طو رخم با رڈر کو اگلے 6 مہینے کے دوران مکمل طو ر پر کھولنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہاسی طر ح کی سہولتیں بلو چستان کے چمن بارڈر پر بھی مہیا کی جا ئیں اور اسے بھی مکمل طو ر پر آپریشنل بنا یا جا ئے ۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دونو ں بارڈرز پر تجا رت کو بڑھا نے کے لیے سہولتیں فرا ہم کی جا ئیں ۔انہوں نے مز ید کہاکہ دونوں اسلا می ممالک کے لو گو ں کے درمیان روابط کو بڑھایا جا ئے تا کہ معاشی اور تجا رتی تعلقا ت کو فرو غ دیا جا سکے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ سرحدی علا قو ں میں کا روبا ری لوگوں کا انحصار زیا دہ تر تجارت پر ہو تا ہے جس سے نہ صرف خطے کو فائد ہ ہو گا بلکہ دو نو ں ممالک کو بھی فا ئد ہ ہو گا۔ انہوں نے حکومت کو یاد دلا یا کہ وزیر اعظم کے مشیر عبدالرزاق دائود نے وعدہ کیا تھا کہ وہ پا ک افغا ن تجا رت کے حوالے سے علیحدہ پا لیسی بنا ئیں گے جو کہ ابھی تک زیر التو ا ہے ۔ انجینئر دارو خا ن اچکزئی نے مزید کہاکہ پاکستان اور افغانستان کے در میان تجا رت کے فرو غ کے لیے پاکستان افغان تجا رتی پا لیسی کا جلد اعلا ن کیا جا ئے ۔ انہو ں نے حکومت سے وسطی ایشیا ئی ممالک کے ساتھ ٹرانز ٹ ٹر یڈ پر غور کر نے کا بھی مطا لبہ کیا۔

تازہ ترین