ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کےرہنماؤں خواجہ رضوان عالم، مرزا نذیر بیگ، ملک نسیم لابر، خالد قریشی، خواجہ عمران، حاجی امین ساجد، ملک شہباز ڈوگر، زوار حسین قریشی، رکشہ لیبر یونین کے صدر ملک علی بھائی ،سرمد زاہد،شیخ ندیم،قیصر حسین قریشی،عثمان انصاری،طاہر حسین قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کو دانستہ بزور قوت کمزور کیا گیا ۔ بلے والی سرکار تحریک انصاف سے تحریک ناکام اور تحریک انتقام بن چکی ہے جس کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں ۔علما مشائخ ونگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نےکہاکہ ماضی میں بھی بے نظیر بھٹو کے ساتھ یہی روش اختیار کی گئی لیکن پیپلزپارٹی کو ختم کرنے والوں کے خواب ماضی میں بھی چکنا چور ہوئے اور اب بھی چکنا چور ہوں گے ۔ حکومت سن لے کہ اگر انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ بند نہ کیا گیا اور ہمارے قائد شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو گرفتار کیا گیا تو پھر دما دم مست قلندر ہو گا اور حکومت کا چلنا دشوار ہو جائےگا۔ مقررین نے مزید کہا کہ عمران احمد بے بی ٹیوب وزیراعظم ہے ان کا اپنا بیانیہ ہے کہ ان کی ماں کینسر سے مر گئی اور علاج کیلئے پیسے نہیں تھے تو پھر عوام کو یہ بتائیں کہ وراثتی جائیداد سے اربوں روپے کے اثاثے کیسے بن گئے۔