اسلام آباد (ایجنسیاں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچ گئے ہیں۔مسقط پہنچنے پر عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی اور وزارتِ خارجہ کے سینیئر حکام نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا پر تپاک استقبال کیا۔شاہ محمود قریشی عمان کی سینئر قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات ، علاقائی مسائل اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گاجبکہ دونوں ملکوں کے مابین اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔