کراچی (اسٹاف رپورٹر) مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ قائمہ کمیٹی کی تشکیل سے متعلق قانون پرعمل درآمد کیا جائے گا۔ایوان میں اکثریت اگر پیپلز پارٹی کی ہے تو قائمہ کمیٹیوں میںبھی اکثریت پیپلزپارٹی کی ہوگی،وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر اگرسیاست کے علاوہ معیشت پر بھی توجہ دیں تو ملک و قوم کے لئے مثبت اثرا ت مر تب ہو نگے‘ بیرونی سرمایہ کاری میں ساٹھ فیصد کمی ہونا باعث تشویش ہے ‘منی بجٹ پر بھی پی ٹی آئی نے یو ٹرن لے لیا‘پی ٹی آئی والوں کی کوئی واضح پالیسی نہیں ہے۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ مشیر اطلا عا ت نے مزید کہا کہ سندھ کے عوام کے ساتھ سوتیلا رویہ اور بر تا ؤ نا قا بل برداشت ہے‘ صنعتکار سے لیکر عام لوگ پریشان ہیں‘اسمبلی مقدس ایوان ہے‘اسپیکر کے منصب کے لئے غیر مناسب الفاظ استعمال کرنا منا سب نہیں ۔