پبلک اکائونٹ کمیٹی کے اجلاس میں نیواسلام آبادائیرپورٹ کے نام اور اس کی تعمیر کے معاملے پر سوالات اٹھ گئے، نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کانام بےنظیربھٹوانٹرنیشنل ائیر پورٹ کیوں نہیں رکھاگیا؟
ایئرپورٹ کی تعمیر کیلیے جس کمپنی نے ٹھیکے میں حصہ ہی نہیں لیا اس کے نام معاہدہ کیسے ہوگیا؟
پی اے سی اجلاس میں منزہ حسن نے کہا کہ بےنظیرکےنام پر ائیرپورٹ ہونا چاہیے، لیکن بے قاعدگی پر پہلے بات ہونی چاہیے۔
شہباز شریف نے کہاکہ نیو ائیرپورٹ میں جوائنٹ وینچر بدلانہیں جاسکتا تھا،پیپرا رولز کے تحت ایسا ممکن نہیں تھا،،پہلی بار اس قدر بڑی بے قاعدگی ہوتے دیکھ رہے ہیں۔
کمیٹی میں کل ایم ڈی پیپرا ،ڈی جی ایف آئی اے اورسیکرٹری قانون کو طلب کرلیا۔