• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول 59پیسے فی لٹر سستا ہوگیا، نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول کی قیمت میں فی لٹر 59 پیسے کمی کردی گئی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق59پیسے کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 90 روپے 38 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت 73 پیسے فی لیٹرکمی بعد 82 روپے 25 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 25 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 75 روپے 3 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیش کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 106 روپے 68 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

تازہ ترین