• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی یونیورسٹی کے پانچ ملازمین کی برطرفی کے خلاف حکم امتناعی جاری

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائیکورٹ نے صوابی یونیورسٹی کے پانچ ملازمین کی برطرفی کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا۔ عدالت عالیہ کے جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے افتخار گل حبیب اور فقیر ولی کی رٹ پر کیس کی سماعت کی دوران سماعت درخواست گزاروں کے وکیل آصف علی شاہ ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ انکے موکل کئی سالوں سے صوابی یونیورسٹی میں تعینات ہیں تاہم نئی انتظامیہ نے آتے ہی انہیں یکم جنوری کو نوکری سے فارغ کر دیا ۔حالانکہ اس وقت یونیورسٹی میں مذکورہ پوسٹیں بھی ہیں اور اس حوالے سے دوسرے افراد نے درخواستیں بھی نہیں دیں ۔تاہم یونیورسٹی انتظامیہ مند پسند افراد کو ان پوسٹوں پر لانا چاہتی ہے جس پر عدالت نے رٹ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے وائس چانسلر اور رجسٹرار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ملازمین کی برطرفی پر حکم امتناعی جاری کر دیا ۔
تازہ ترین