• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسف رضا گیلانی نے ایف آئی اے کے خلاف درخواست واپس لے لی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کیخلاف ایف آئی اے کے مقدمات کے اندراج سے متعلق درخواست واپس لینے پر نمٹادی۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو اور جسٹس کے کے آغا پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کیخلاف ایف آئی اے کی جانب سے مقدمات کے اندراج کیخلاف یوسف رضا گیلانی کی درخوا ست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست واپس لینے پر نمٹا دی۔ ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے ٹڈاپ اسکینڈل میں تحقیقات مکمل کرچکا ہے۔ ایف آئی اے نے یقین دہانی کرائی کہ یوسف رضا گیلانی تحقیقات کے لیے مزید مطلوب نہیں ہیں۔
تازہ ترین