• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں رکشہ ٖڈرائیور کو چھوڑ کربھاگنے لگا


یوں تو دنیا بھر میں ٹریفک حادثات معمول کی بات ہے تاہم بعض اوقات ایسے دلچسپ حادثات دیکھنے کو ملتے ہیں کہ لوگ حیران رہ جائیں۔

چین کے صوبے Zhejiangمیں ایسا ہی واقعہ اس وقت دیکھا گیا جب اچانک رکشہ بے قابو ہوا جس کے باعث ڈرائیور سڑک پر گر گیااور رکشے کے پیچھے بھاگتا دکھائی دیا۔

یوں بیچ سڑک پر بے قابو ہوتے رکشے کی زد میں آنے سے دیگر مسافر بال بال بچے جبکہ بے قابو رکشہ راستے میں آنے والے گھر سے جا ٹکرایا۔

رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں رکشہ ڈرائیور سمیت تمام راہگیر بالکل محفوظ رہے۔

تازہ ترین