گوادر(آن لائن )رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھو تانی نےکہاہے کہ ایکسپر یس وے منصوبے کے متاثرماہی گیروں کے ساتھ انصاف چاہتے ہیں مشرقی ساحل پر ماہی گیروں کے روزگار کو برقرار رکھنے کے لئے گزرگاہوں کی تعمیر نا گزیر ہے گوادر شہر میں گیس کی سپلائی ممکن بنانے کی کوشش کی جائے گیا اور ضلع بھر میں بجلی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے لائحہ عمل طے کرینگےان خیالات کااظہارا نہوںنے گزشتہ روز نیشنل پارٹی کے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کیا وفد کی قیادت نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر فیض نگوری آدم قادربخش اورمیڈ م طاہرہ خو رشید کر رہی تھیں وفد نے رکن قومی اسمبلی کو ضلع میں بجلی بحران ُگوادر شہر میں گیس کی فراہمی، ماہی گیروں کے روزگار پرلگنے والی قدغن، جیونی و پشکان میں مضر صحت پانی کی سپلائی اورتحصیل پسنی میں 36ہزار ایکڑ اراضی کی منسوخی کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر محمد اسلم بھو تانی نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے قومی اسمبلی سمیت ہر فورم پر آوازبلند کرینگے مقامی آبادی کے روزگار کو ہر صورت تحفظ دینگے اس موقع پر سوئی سدرن گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائر یکٹرندیم قیوم اور کیسکو ایکسئین بھی موجود تھے افسران نے مسائل کے حل کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔