• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اپنے والد سے ملاقات کرنے کے لیے سروسز اسپتال لاہور پہنچ گئیں۔

ایک صحافی نے اس موقع پر مریم نواز سے سوال کیا کہ میاں صاحب کی طبیعت اب کیسی ہے؟

مریم نواز شریف نے صحافی کو جواب دیا کہ اللہ خیر کرے گا۔

واضح رہے کہ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی اور وہ کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، جہاں سے ڈاکٹروں کے مشورے پر انہیں علاج کے لیے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

سروسز اسپتال میں میاں نواز شریف سے ملنے کے لیے آنے والے نون لیگی رہنماؤں اور ان کے اہل خانہ کا تانتا بندھا ہوا ہے۔

تازہ ترین