اسلام آباد(آئی این پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے فنانس نے قومی اسمبلی کوگلگت بلتستان کے متعدد منصوبوں کی منظوری دیدی ،درجنوں منصوبوں پر اربوں روپے کی لاگت آئے گی ، میں فنڈز مختص کرنے کی تجویزدیدی ۔فنانس کمیٹی نے تجویز دی کہ ہنزل پاور ہاؤس کیلئے 58کروڑ20لاکھ، نلترپاور ہاوس کیلئے 75 کروڑ، گلگت نلتر ایکسپریس وے30کروڑ، ہرپو منصوبے کیلئے 30کروڑ،گلگت امراض قلب ہسپتال 20کروڑ، اسکردو پولی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ 10کروڑ، گلگت سیوریج سینیٹری نظام 3ارب 85کروڑ، بٹوگاہ چلاس روڈ کی توسیع 2ارب 12کروڑ، کارگاہ روڈ 75کروڑ روپے مختص کردئے جائیں۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے فنانس کے اجلاس میں سینیٹر طلحہ محمود کی جانب سےپیش تجاویز پر بحث کے بعد متعدد منصوبوں کو قومی اسمبلی میں منظوری کیلئے تجویز کردیا گیا جس میں گلگت ،چترال،چکدرہ اور سوات روڈ کی تعمیر، بشام چلاس شاہراہ قراقرم ٹنل ، دیامربھاشا اور داسو ڈیم کی حد بندی ، بابوسر ٹنل کا قیام اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔