• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کو موت کے گھاٹ اتارا جارہا ہے‘شاہ محمود قریشی

لندن (مرتضیٰ علی شاہ/اے پی پی)لندن میں منعقدہ انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کو موت کے گھاٹ اتارا جارہا ہے۔ن لیگ کے سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستانی متحد ہیں اور اس پر کوئی تقسیم نہیں ہے۔جب کہ پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ یہ کانفرنس ، مقبوضہ وادی میں محصور کشمیریوں کی حمایت کا ایک مضبوط شو ہے۔پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کے لیے لازمی بات چیت کا آغاز کرنا چاہیئے۔سابق وزیراعظم ناروےجیل میگن بونڈویک نے کہا کہ طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں، پرامن مذاکرات ہی واحد طریقہ ہے۔تفصیلات کے مطابق، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ناروے کے سابق وزیراعظم شیل بونڈویک نے برطانیہ میں پاکستان ہائی کمیشن کے دفتر میں ملاقات کی جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور اسی تناظر میں لندن میں منعقدہ انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تازہ ترین