گلگت(نیوز ایجنسی)گلگت میں امریکی شکا ری نے ریکارڈ فیس د ے کر مار خور کا شکار کر لیا ہے ۔ امریکی شہری نے پرمٹ کی مد میں ایک لاکھ 10ہزار امریکی ڈالر(تقریباً ایک کروڑ 53لاکھ پاکستانی روپے) کی ریکارڈ فیس ادا کی۔بتا یا گیا ہے کہ یہ اب تک پاکستان میں پرمٹ کی مد میں ادا کی گئی سب سے بڑی رقم ہے۔گلگت بلتستان کے محکمہ جنگلی حیات کے مطابق امریکی شکا ری برائن کنسل ہارلن نے گلگت کے علاقے ہاراموش میں خوبصورت سینگوں والے مارخور کا شکار کیا۔