آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ15؍ ربیع الثانی 1441ھ 13؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

سانحہ ساہیوال، 6 ملزمان کا 15روزہ جسمانی ریمانڈ

ساہیوال کی عدالت نے سانحہ ساہیوال کے 6ملزمان کو 15روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

سانحہ ساہیوال کے ملزمان کو ساہیوال کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ۔

’’جے آئی ٹی سے تعاون نہیں ہو گا، بیان نہیں دینگے‘‘

سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والے خلیل کے بھائی...

پولیس کی ریمانڈ کی استدعا پر ساہیوال کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ساہیوال کے 6ملزمان کو 15روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

گرفتار ملزمان میں سب انسپکٹر صفدر حسین اور ڈرائیورناصر سمیت سی ٹی ڈی کے 6 اہلکار شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں اس میں سوار خلیل نامی شخص، اس کی اہلیہ ، بچی اور گاڑی کے ڈرائیور سمیت 4 افراد جاں جبکہ 3 بچے زخمی ہوگئے تھے۔


قومی خبریں سے مزید