• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی ہم شکل کے بعد اب اداکارہ عالیہ بھٹ کی ہم شکل نے بھی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پربھارتی ریاست اتراکھنڈ کی رہائشی ’سنایا‘ نامی لڑکی نے کچھ عرصہ قبل ایک ویڈیو شیئرکی تھی جو دیکھتےہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

View this post on Instagram

#gullyboy #aliabhatt #aliabhattfans #ranveersingh

A post shared by sanayaashu (@ashu0876962) on


ویڈیو میں سنایا فلم ’گلی بوائے‘ میں عالیہ بھٹ کے کردارمیں ان ہی کی طرح ڈائیلاگز بولتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

لیکن صرف ڈائیلاگز ہی نہیں بلکہ سنایا کی شکل اوران کے بولنے کا اندازبالکل عالیہ بھٹ کی طرح ہے، کوئی بھی اُن کو دیکھ کر یہ پہچان نہ سکے کہ یہ عالیہ ہیں یا اُن ہی ہم شکل ہیں۔

پہلی بارتو دیکھنے پرایساہی لگ رہا ہے کہ جیسے یہ ’سنایا‘ نہیں بلکہ خود عالیہ بھٹ ہیں، لوگ ’سنایا‘ اور عالیہ کے درمیان بے انتہا مشابہت دیکھ کر دنگ رہ گئے اور سوشل میڈیا پر اپنی حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔

تازہ ترین