• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سخت سردی سے انسان ہی نہیں جانوربھی مشکل میں

دنیا بھر کے مختلف ممالک اس وقت سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں جسکی وجہ سے صرف انسان ہی نہیں جانور بھی مشکل میں گھر گئے ہیں۔


ایسی ہی مشکل امریکی ریاست مونٹانا کے شہر Whitefish میں ایک ڈوگی میاں کو اُس وقت پیش آئی جب وہ سردی کے باعث جم جانے والے دریامیں پھنس گیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈوگی میا ں ایک ہرن کا پیچھا کرتے ہوئے برفیلے دریا پر پہنچ گیااوربھاگتے ہوئے برف کی تہہ ٹوٹنے کے باعث اس میں گر گیا ۔مشکل میں گھرے کتے کو ہمدرد اہلکاروں نے باہر نکالا جبکہ ڈوگی میاں نے بھی مصیبت سے نکل کر سکون کا سانس لیا۔

تازہ ترین