• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف جانے سے دروازے کھلیں گے،قوم پربوجھ پڑیگا، شیخ رشید

ملتان، خانیوال (نمائندہ جنگ )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف جانے سے دنیا کے دروازے کھلیں گےآئندہ 3،2ماہ قوم پر مزید بوجھ پڑیگاعمران خان کو لٹا ہوا خزانہ ملا،جس میں غریب کو دینےکیلئے کوئی گنجائش ہی نہیں ، ایک سال میں قوم کو مسائل سے نکال لیں گے 8 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے ملتان کینٹ سٹیشن کے معائنے،اور ڈی ایس دفتر میں شجر کاری مہم کا افتتاح کرنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سی ای او پاکستان ریلوے آفتاب اکبراور ڈی ایس ملتان امیرداؤد پوتا بھی موجود تھے،شیخ رشید نے مزید کہا کہ،کمیشن خور احتساب کے چئیر مین بن رہے ہیں،ان کے خلاف سپریم کورٹ جا رہا ہوں،جب تک سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں آ جاتا پبلک اکاونٹ کمیٹی کو چلانا شہباز شریف کی ذمہ داری ہے، سپیکر کو پہلی بار قومی اسمبلی میں دیکھا،ان کی شان میں گستاخی نہیں کرنا چاہتا،دال میں کچھ کالا ضرور ہے،دنیا کا کوئی قانون ریمانڈ والے کو پروڈکشن آرڈر نہیں دیتا خواجہ سعد رفیق کو پروڈکشن آرڈر دیں کوئی اعتراض نہیں ہے،سعد رفیق اور رانا ثنااللہ کو پبلک اکاونٹ کمیٹی کا ممبر بنانے پر بھی اعتراض نہیں بلاول معافی مانگ کا دل کا جانی ہو گیا ہے،معافی نہ مانگتا تو ایسا بیان دیتا کہ یاد رکھتا ملتان سے راولپنڈی کے لیے تھل ایکسپریس اور ریلوے ٹریکر سسٹم کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان 12 فروری کو کریں گے۔
تازہ ترین