اسلام آباد(بلال عباسی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کونیب راولپنڈی نے ایل این جی اسکینڈل میں 8 فروری کو طلب کرلیا ہے۔بدھ کو طلبی کا نوٹس نیب راولپنڈی کی جانب سے جاری کیاگیا جس میں شاہد خاقان عباسی کو نیب راولپنڈی میں جمعہ 8 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، شاہد خاقان کا بطور وزیر بیان ریکارڈ کیا جائےگا، شاہد خاقان عباسی پر فراڈ، دھوکہ بازی، بددیانتی، اختیارات کا غلط استعمال اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔واضح رہے کہ نوازشریف کے دور حکومت میں اس وقت کے وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے قطرکے ساتھ ایل این جی درآمد کے معاہدے پردستخط کیے تھے، جس کے تحت پاکستان ہرسال قطر سے 3.75 ملین ٹن ایل این جی خریدے گا جو پاکستان کی قومی ضرورت کا کل 20 فیصد ہے۔