• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دور جدید میں روبوٹس کا استعمال کئی شعبوں میں بیحد عام ہوگیا ہے۔


روبوٹس نے جہاں انسانوں کے بہت سے کام اپنے سر لے لئے ہیں وہیں بنکاک کے ایک  اسپتال میں روبوٹ نرسیں تعینات کردی گئی ہیں۔

جی ہاں، تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے Mongkutwattana نامی اسپتال انتظامیہ کی جانب سے چینی کمپنی کے تیار کردہ روبوٹ نرسیں متعارف کی گئی ہیں۔

جو نہ صرف مریضوں کو دوائیاں پہنچاتی ہیں بلکہ مریضوں کے ڈاکومنٹس کو ریسپشن سے ڈاکٹرز تک پہنچانے کے علاوہ مریضوں کا خیال بھی رکھتی ہیں جبکہ روبوٹ نرس کو دیکھ کر ننھے مریض بھی بیحد خوش ہوتے ہیں۔

تازہ ترین