• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسف رضا گیلانی کا نا م ای سی ایل میں ڈالنے کیخلاف احتجاجی مظاہرے

ملتان(سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی میڈیا سیل تحصیل ملتان کے زیر اہتمام سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا نا م ای سی ایل میں ڈالنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ، میاں عرفان شفیع ، رانا ذوالفقارنے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کا نام فوری ای سی ایل سے نکالا جائےورنہ ہر شہر میں احتجاجی مظاہرے اور کیمپ لگائے جائیں گے، دریں اثنا پیپلز لیبر بیوورجنوبی پنجاب کے صدرملک بشیر احمد، ملک اعظم بوسن،سٹی صدر ملک نسیم لابر ، ایم سلیم راجہ، اے ڈی ملک نے دیگر عہدیدارن نے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کو ای سی ایل میں ڈالنے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے ان کا نام فوری ای سی ایل سے نکالنے کا مطالبہ کیا،انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے جنوبی پنجاب کے دورے کے موقع پر شاندار استقبال کریں گے استقبالیہ کیمپ لگائیں گے ، جلد تشہیری مہم کا آغاز کیا جائے گا۔دریں اثناپیپلز لائرز فورم کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرے کی قیادت شیخ غیاث الحق، عاصم پرویز خان، مرزا عزیز اکبر بیگ، خواجہ انور مصطفیٰ، سید اشتیاق شاہ، مہر اقبال سرگانہ، نویدالرحمن ٰہاشمی اور دیگر رہنمائوں نے کی، شیخ غیاث الحق نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کا نام ای سی ایل میں شامل نہیں تھا اور ان کو روکنا ریاستی دہشت گردی ہے۔
تازہ ترین