پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ علیم خان کے ساتھ اورنام بھی جڑے ہیں،ان سے بھی پوچھ گچھ ہونی چاہیے ۔
خورشید شاہ نے کہا کہ علیم خان نے جس جس پر خرچہ کیا، تحقیقات کا دائرہ اُن تک بڑھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ علیم خان جس کے اے ٹی ایم ہیں ، اس طرف بھی سوال اٹھنا چاہیے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ فیض آباد دھرنے کے فیصلے کو پارلیمنٹ میں لے کر جائیں گے۔
رہنما پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ اگر پی اے سی کے چیئرمین شہباز شریف پر نیب کیس ہے تو عمران خان پر بھی الزام ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح تو وزیراعظم کو بھی استعفی دے دینا چاہیے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ علیم خان کی گرفتاری دکھاوے کے لیے ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات اور عمران خان پر اخراجات سب علیم خان نے کیے اس کی بھی تحقیقات کی جائے۔