• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلی کو گاڑی تلے کچلنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سٹی کورٹ کراچی میں بلی کے قتل کا انوکھا کیس سامنے آگیا۔مقامی عدالت نے شہری کی درخواست پر بلی کو گاڑی تلے کچلنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر نے کا حکم دے دیا۔خاتون کی گاڑی تلے آکر بلی زخمی ہوئی اور پھر ہلاک ہو گئی تھی ۔واقعہ ڈیفنس فیز 8 درخشاں تھانے کی حدود میں یکم فروری کو پیش آیا ۔موقع پر موجود شہری نے خاتون سے پہلے بلی کے علاج کا مطالبہ کیا، انکار پر پولیس کی مدد لے لی ۔پولیس نے بلی کے قتل کا مقدمہ درج کرنے سے انکار کیا تو شہری نے عدالت سے رجوع کر لیا ۔عدالت نے درخواست پر خاتون کے خلاف بلی کے قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کی ہدایت کر دی۔دریں ا ثناء عدالت کے احکامات پر درخشاں تھانے میں بلی کو گاڑی تلے کچلنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ نمبر 85/19 درج کرلیا گیا ،خاتون کی گاڑی تلے آکر بلی زذخمی بعد ازاں ہلاک ہو گئی تھی ، درخواست پر خاتون کے خلاف بلی کے قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین