ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر عمران سکندر بلوچ نے رجسٹری برانچ کا دورہ کیا ، اس موقع پر ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے کلرک شیخ افضل کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا،انہوں نے رجسٹریوں کو سکین کر کے ڈی لسٹ نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا، انہوں نے کہا کہ سائلین کو پریشان کرنیوالے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا،کرپشن مافیا کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے،اس موقع پر انہوں نے لوگوں سے ان کے مسائل پوچھے۔