• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے شہباز شریف کیخلاف عدم اعتماد کی بات ہوگئی، شیخ رشید

لاہور (نیوزایجنسی)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کو این آر او نہیں ملے گا، میں پی اے سی کا رکن بن چکا ہوں، علیم خان کی گرفتاری پر حکومت نے احتجاج نہیں کیا۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو نیب نے بلایا وہ ملک سے باہر ہیں،وزیراعظم سے شہباز شریف کیخلاف عدم اعتماد کی بات ہوگئی، وزیراعظم کو کہا شہباز شریف چیئرمین پی اے سی منظور نہیں، ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو سے صلح ہوگئی ہے، ان کی ساری بیماریاں فراری کی بیماریاں ہیں، ان کواتفاق فائونڈری کے اسپتال میں رکھا جائے تو ٹھیک ہو جائیں گے، قطری سے پتھری تک کی سیاست دفن ہونے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے دو ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
تازہ ترین