لاہور(خالد محمود خالد)پاکستان کے وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستانی کابینہ نے کرتار پور سے گورداسپور تک ٹرین چلانے کی ان کی تجویز کو قبول نہیں کیا۔جنگ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکھوں کو کرتار پور میں زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں اس لئے انہوں نے جمعرات کو کابینہ کے اجلاس میں کرتار پور سے گورداسپور تک ٹرین چلانے کی تجویز پیش کی تھی اس اجلاس میں دفتر خارجہ کے حکام بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ 13مارچ کو دفتر خارجہ کی ایک ٹیم کرتار پور کے حوالے سے تمام معاملات طے کرنے جارہی ہے وہ کرتار پور ٹرین کے بارے میں بھارتی حکام کی تجاویز بھی لے گی۔