• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کا سندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

کراچی ( امداد سومرو) قومی احتساب بیورو (نیب ) نے سندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کی ہے جس میں کہا جائے گا کہ میگا منی لا نڈرنگ کیس کے ملزم عبد الغنی مجید کا جسمانی ریمانڈ اسپیشل بنکنگ کورٹ کو دینے کی درخواست قبول نہ کی جائےزرائع کے مطابق نیب ایک باقائدہ درخواست چیرمین نیب اور پروسیکیوٹر جنرل سےاجازت مانگی جائے گی جس کے سندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی جائے گی،جمعہ کے دن اسپیشل بنکنگ کورٹ نے اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید کے جسمانی ریمانڈ کے دلئے کی درخواست مسترد کردی تھی،ملزم کے وکیل شہادت اعوان مقدمے میں بحث کرنے کے لئے قانونی تیاری کرلی ہے، شہادت اعوان نےسابق عدالتی کارروائی کے حوالے دیتے ہوئے کورٹ میں بتایا تھا کہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجے جانے والے ملزم کو کسی دوسرے مقدمے کی تفتیش کے لئے کسی اور ادارے کے حوالے نہیں کیا جاسکتا، جبکہ نیب کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عدالت نے کہا تھا کہ بنکنگ کورٹ کو ملزم نیب کے حوالے کرنے کے اختیارات نہیں ہیں۔
تازہ ترین