• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ نے بھارت کو تیسرا ٹی 20 ہرا کر سیریز جیت لی

نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی 20 میچ میں بھارت کو سنسنی خیر مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے کر میچ اور سیریز 2-1سے اپنے نام کرلی۔

ہملٹن میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر 212 رنز بنا کر مہمان ٹیم کے لیے 213 رنز کا مشکل ہدف کھڑا کردیا۔

میزبان کیویز ٹیم کی جانب سے کولن منرو 72، ٹم سیفرٹ نے 43جبکہ کولن ڈی گرینڈ ہوم 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔


بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو کے 2 جبکہ بھونیشور کمار اور خلیل احمد کے حصہ میں ایک ایک آئی ۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بھارتی ٹیم 6 وکٹ پر 208 رنز تک محدود رہی اور 4 رنز سے میچ ہارگئی ۔

بھارت کی جانب سے وجے شنکر 43، کپتان روہت شرما 38 جبکہ دنیش کارتھک 33 رنز بنا کر نمایاں رہے،دنیش کار تھک ناٹ آؤٹ رہے۔

کیویز ٹیم کے مچل سینٹنر اور ڈیرل مچل نے بھارتی ٹیم کے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نیوزی لینڈ کے کولن منرو کو میچ میں بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ اور ٹم سیفرٹ کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

تازہ ترین