اسلام آباد (صالح ظافر) سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے واضح کیا ہے کہ قومی اسمبلی کی کسی بھی کمیٹی کے اکثریتی ارکان ہی متعلقہ کمیٹی کے چیئرمین کو ووٹنگ کے ذریعے عہدے سے ہٹا سکتے ہیں، اس حوالے سے میرے حوالے سے غلط بیان پیش کیا جا رہا ہے۔ لاہور سے دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طے شدہ رولز کی غیر موجودگی کا مطلب یہ نہیں کہ چیئرمین کو ووٹنگ کے ذریعے ہٹانے کا اختیار نہیں۔ اس مقصد کیلئے رولز بنائے جا سکتے ہیں۔