• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، آئیڈیاز 2020 کا معاہدہ کالعدم، نیا ٹینڈر جاری کرنے کاحکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے آئیڈیاز 2020 کا ایکسپو کنٹریکٹ کالعدم قراردیتےہوئے متعلقہ حکام کو حکم دیاہےکہ نئے سرے سے ٹینڈر جاری کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق منگل کو درخواست گزارایونٹ سولوشن کی حمیرا عمران نے اپنے وکیل کے توسط سے ڈیفنس ایکسپورٹ پرموشن آرگنائزیشن ،بدر ایکسپوسولوشن اور منسٹری آف ڈیفنس پروڈکشن کو فریق بناتےہوئے موقف اختیارکیاہےکہ ٹینڈر جاری کرتے وقت قانونی تقاضےپورے نہیں کیے گئے ٹینڈر کا اشتہار بھی کسی اخبار میں نہیں دیا گیا سال برئے 2016 ،2018 اور 2020 کےلیے بغیر کسی اشتہار جاری کیے ٹینڈر جاری کیا اور کنٹریکٹ بدرایکسپو سولوشن کو دے دیا گیا لہذا عدالت عالیہ سے استدعاہےکہ آئیڈیاز کا کنٹریکٹ کالعدم قراردیا جائے۔ عدالت عالیہ نے دلائل مکمل ہونےپر قراردیاکہ 2016 اور 2018 کی آئیڈیاز نمائش تو ہوچکی ہیں اب صرف مذکورہ معاہدے کے مطابق 2020 کی نمائش ہی باقی رہتی ہے لہذا 2020 کے لیے آئیڈیاز کا کنٹریکٹ کالعدم قراردیا جاتا ہےاور منسٹری آف ڈیفنس پروڈکشن اور ڈیفنس ایکسپورٹ پرموشن آرگنائزیشن کو حکم دیاکہ قانونی تقاضوں کے مطابق نئے سرے سے ٹینڈر جاری کیاجائے۔
تازہ ترین