راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) و یلنٹائن ڈے منانا غیر شرعی اور مشرقی اقدار کے خلاف ہے۔نوجوان نسل کو دین اسلام کی صحیح تصویرکا مطالعہ کرنے کی اشد ضرورت ہے جو اس بات کی عکاسی کرتی ہے ایسے دنوں کو منانے کی اسلام میں کو ئی گنجائش نہیں۔ آج14فروری کو صبح 11بجے اصغرمال ڈگری کالج اور ایرڈیونیورسٹی کے باہر احیاء حیا واک کا اہتمام کیا جائے گا ۔ ایم ایس او آج 14 فروری کے دن کو یوم حیا کے طور پر منا ئے گی ۔ان خیالات کا اظہارمسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پنجاب کے ناظم اطلاعات و نشریات وقار ظفر اور راولپنڈی کےناظم اطلاعات ذاکراللہ صافی نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ فحاشی و عریانی کے سوا ان دنوں کی کوئی اصل نہیں ۔