ملتان (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر ایکسائز حافظ ممتاز احمد کے ایکسائز ملتان آفس آمد پر ایپکا ڈویژنل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ڈویژن نے ڈائریکٹر تنویر گوندل کیخلاف شکایات کے انبار لگا دیئے، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ایپکا ایکسائز یونین کے عہدیدارای ٹی او ملک جلیل الرحمٰن صوبائی وزیر ایکسائز کے سامنے پیش ہوئے ۔ ملاقات میں ملک عبدالمجید ،نانڈلہ، محمد نیاز ڈھلوں ، ملک حسن عباس، عامر جمال گجر، زبیر خان ،خالد حسن، عمیر یوسف ، ایوب بھٹی ، اختر قریشی شریک تھے ۔