• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان پبلک سکول کی سالانہ آڈٹ رپورٹ پیش کی جائے:کمشنر

ملتان(سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان عمران سکندر نے کہا ہے کہ ملتان پبلک سکول کو ایک بہترین ادارہ بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں ،یہ بات انہوں نے سکول کے بورڈ آف گورنر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، کمشنر نے مزیدکہا کہ سکول کی سالانہ آڈٹ رپورٹ اورنظم و ضبط کمیٹی نے ابتک جو ایکشن لئے اور جو انکوائریاں ابھی التوا میں ہیں انہیں مکمل کرکے بورڈ کےاجلاس میں پیش کی جائے ۔کمشنر نے کہاہے کہ عو ام کے ٹیکسو ں کا پیسہ ضا ئع ہو نے سے بچا نے کیلئے جنگی بنیادوں پر کا م کیا جا ئے،یہ بات انہوں نے قو می تعمیر نو کے محکمو ں کے اجلاس کی صدا رت کر تے ہو ئے کی ، کمشنر کو بر یفنگ دیتے ہو ئے بتا یا گیا کہ ڈویژن بھر میں 6 ار ب سے زائد کی 645 ترقیا تی سکیمیں جا ری ہیں جن کا 50 فیصد سے زائد کا کا م مکمل کیا جا چکا ہے ،سکو لو ں کی اپ گر یڈ یشن کےلئے جا ری ترقیاتی پروگر ام پر بھی 83فیصد کا م مکمل کر لیا گیا۔
تازہ ترین