ٹھٹھہ(نامہ نگار)سندھ حکومت کی جانب سے طاہر حسین سانگی کو ٹھٹھہ کا نیا ڈپٹی کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ طاہر حسین سانگی نے اپنے دفتر کا چارج سنبھالنے کے بعد باقائدہ کام شروع کر دیا ہے جبکہ سابق ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ ندیم الرحمان میمن کا تبادلہ کرکے انہیں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔