روسی صدر پیوٹن سیاست کے ساتھ ساتھ کراٹے کے بھی ماہر نکلے اور جوڈو کراٹے چیمپئن کے ساتھ خوب زورآزمائی کی۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ان دنوں روس کے شہر سوچی میں ہیں جہاں انہوں نے اسپورٹس سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں موجود جوڈو کراٹے کھلاڑیوں کے ساتھ نا صرف پریکٹس کی بلکہ اولمپک چیمپئن کے ساتھ خوب زورآزمائی بھی کی۔
اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیوٹن نے کھلاڑی کو پچھاڑ تو دیا تاہم اس دوران اپنی انگلی زخمی کروا بیٹھے تاہم کھلاڑی نے بروقت پٹیکر دی ۔