کوالالمپور (جنگ نیوز) الینا سویتلانا نےیوجینی بوشارڈ کوشکست دیکر ملائیشین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔برطانیہ کی جوہانا کونٹا نے مونٹاری اوپن ٹینس ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں سیکنڈ سیڈ یوکرین کی الینا ستولینا نے کینیڈا کی یوجینی بوشارڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-7 ، 6-4 اور 7-5 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ادھرمونٹاری اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فیصلہ کن معرکے میں کھیلے گئے میچ میں جرمنی کی جوہاناکونٹا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے بیلا روس کی کرسٹین فلپ کینزکو ہرایا۔ جوہانا کونٹا نے تیسری بار ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتا۔