اسلام آباد( طاہر خلیل) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے تمام شعبوں کے سربراہ تبدیل کردئیے اور نئی تقرریاں کی گئی ہیں ،سپیشل سیکرٹری قمر سہیل لودھی کو پبلک اکاونٹس کمیٹی اور سپیشل پارلیمانی کمیٹیوں کا نگران مقرر کردیا گیا ،قانون سازی کا تمام کام ایڈیشنل سیکرٹری(لجسلیشن) مشتاق احمد کے سپرد کر دیا گیا۔