• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ معدنیات نےموصولہ 33شکایات بروقت نمٹادیں

پشاور(نیوزڈیسک)محکمہ معدنیات نے وزیراعظم شکایات سیل سے موصول ہونی والی 75 فیصد شکایات کا فوری طور پر ازالہ کیاہے۔ وزیراعظم شکایات سیل سے محکمہ معدنیات کو ٹوٹل44 شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں سے 33شکایات کو فوری طور پر حل کیا گیا جبکہ باقی 11شکایات بھی زیرغور ہیں جو جلد ہی نمٹائی جائیں گی۔ وزیر معدنیات اور سیکرٹری معدنیات نے اس حوالے سے اپنے تمام افسروں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ انصاف کی فوری فراہمی کو یقینی بنائیں واضح رہے کہ محکمہ میں ایسی کوئی بھی شکایات نہیں جو کہ بروقت حل نہ کی گئی ہووزیر معدنیات کی طرف سے مزید ہدایت کی گئی ہے کہ تمام کیسز کو اسی دن نمٹا یا جائے اور دوسرے دن پر نہ چھوڑا جائے وزیرمعدنیات نے کہا کہ وہ مثبت اقدامات سے دفتر کے اندر تبدیلی پیدا کر رہے ہیں۔
تازہ ترین