• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سریاب میں ترقیاتی منصوبوں کی جدوجہد جاری رہے گی‘ احمد نوازبلوچ

کوئٹہ(پ ر)بی این پی ضلع کوئٹہ کے صدر و رکن بلوچستان اسمبلی احمد نواز بلوچ نے پی بی 30خصوصاًسریا ب میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی کوئٹہ میں پانی کی قلت شدت اختیارکرچکی ہے متعلقہ حکام کے ہمراہ دورہ کرکے جلد غیر فعال ٹیوب ویلزکے ذریعے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرینگے ان خیالات کااظہارا نہوںنے گزشتہ روز حلقہ انتخاب کے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا احمد نواز بلوچ نے کہاکہ علاقے میں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے متعلقہ حکام کے ہمراہ دورہ کرکے مسائل کاحل یقینی بنائیں گے اب تک تعلیم صحت فراہمی آب‘ بجلی ‘ سیوریج ‘اسٹریٹ لائٹس‘ اکیڈیمز‘ سپورٹس سمیت دیگر شعبوں کے سربراہان سے ملاقات میں متعلقہ افسران نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے انہوںنے کہاکہ اگرعلاقے میں کسی کے پاس اسکول‘ ہسپتال بنیادی مراکز صحت دیگر سہولت کیلئے زمین پڑی ہے تو ہمارے ساتھ تعاون کیاجائے ۔
تازہ ترین